روزہ کا اصل مقصد تقویٰ کا حصول ہے‘ زبیر احمد چشتی

روزہ کا اصل مقصد تقویٰ کا حصول ہے‘ زبیر احمد چشتی

ملتان (سٹی رپورٹر)جامع مسجد شاہ رکن عالم کے خطیب مفتی زبیر احمدچشتی نے کہاہے کہ روزہ ہمیں اجتماعیت کا بھی درس دیتا ہے اسلامی معاشرے میں جب ہر شخص روزے سے ہوتا ہے تو کسی کو اجنبیت کا احساس نہیں ہوتا جس کا سامنا غیر مسلم معاشروں میں کر نا پڑتا ہے اور اگر کسی شرعی عذر کی وجہ سے کوئی شخص روزہ دار نہ بھی ہوتورمضان المبارک میں اس کا احترام ضرور کرتا ہے کہ عوامی مقامات پر کھانے پینے سے گریز کرے انہوں نے کہاہے کہ مضان المبارک تربیت نفس کا بہترین ذریعہ ہے اور پاکیزہ زندگی کی تربیت کیلئے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

مواقع فراہم کرتا ہے تقوہ خوف خدا ہے اور انبیاء کی خدمت میں نجات ہے روزے کا مقصد تقویٰ کا حصول ہے۔ رمضان میں زیادہ عبادات کی طرف توجہ دیں،قرآن مجید کی تلاوت معمول بنائیں اور اپنے رب کو راضی کریں۔ دنیا میں امن اسلامی تعلیمات پر عمل سے آئے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر