سوار محمد حسین شہید (نشان حیدر) کا 68 واں یوم پیدائش 18 جون کو منایا جائیگا

سوار محمد حسین شہید (نشان حیدر) کا 68 واں یوم پیدائش 18 جون کو منایا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر ) نشان حیدر حاصل کرنے والے پاکستان آرمی کے جوان سوار محمد حسین شہید کا68 واںیوم پیدائش 18جون کونہایت ہی عقیدت واحترام سے منایا جائے گا ۔ اس(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
سلسلہ میں ملتان سمیت ملک بھرمیں تقریبات انعقادپذیر ہونگیں شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈھوک محمد حسین جنجوعہ میں مزار پر اعلیٰ افسران پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اورفاتحہ خوانی کی تقریب انعقاد پذیر ہوگی ۔شہید سوار محمد حسین 18جون 1949کو ڈھوک پیر بخش میں پیدا ہوئے وہ 3ستمبر1966 کو پاکستان کی مسلح افواج میں شامل ہوئے اور ڈرائیور کے طور پر خدمات انجام دیں انہوں نے 1971ء کی جنگ میں شکرگڑھ کے محاذ پر10 دسمبرکو جام شہادت نوش کیا .
یوم پیدائش