رحیم یار خان‘ ضلعی انتظامیہ کا ایکشن بے سود‘ جرمانوں کے باوجود دکانداروں اورتاجروں کی اوور چارجنگ جاری

رحیم یار خان‘ ضلعی انتظامیہ کا ایکشن بے سود‘ جرمانوں کے باوجود دکانداروں ...

رحیم یارخان(سٹی رپورٹر)ضلع رحیم یارخان میں گراں فروشی اورمضرصحت کھانوں کی فروخت کے خلاف ضلعی انتظامیہ کاایکشن بے سودنکلا‘ جرمانوں کے باوجوددکانداروں وتاجروں(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

کی طرف سے زائدقیمتوں کی وصولی جاری۔تفصیل کے مطابق ایک عوامی سروے کے مطابق شہرسمیت ضلع بھرمیں کوئی دکانداریاتاجربھی مارکیٹ کمیٹی کے مقررہ نرخوں پرسبزیاں ‘ فروٹ‘ دودھ‘ دہی ‘ روٹی اورگوشت فروخت کرنے کے لیے تیارنہیں ‘ معیاری اشیاء کے نام پردیدہ دلیری سے زیادہ قیمتیں وصول کی جاتی ہیں جبکہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی اورمضرصحت اشیاء کی فروخت کے نام پرچھوٹے دکانداروں کوجرمانے عائدکرنے کاسلسلہ شروع کرتے ہوئے بڑے مگرمچھ تاجروں کورعایت دیناشروع کررکھی ہے جس کی وجہ سے مبینہ طور پرفلورملز ‘ شوگرملزسے ناقص آٹااورچینی مارکیٹ میں لائی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر