ملتان کے متعددسکولوں میں گریڈ 20 کے پرنسپلز کی تعیناتیاں نہ ہوسکیں

ملتان کے متعددسکولوں میں گریڈ 20 کے پرنسپلز کی تعیناتیاں نہ ہوسکیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان کے متعدد ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز میں گریڈ20کے پرنسپلز کی پوسٹوں پر تعیناتیاں نہیں ہو سکیں ۔ عارضی طور پر کم گریڈ کے افسران کو چارج دے کر کام چلایا جا رہا ہے ۔بتایا گیاہے کہ گورنمنٹ نصر ت الاسلام ہائر سیکنڈری سکول کینٹ کے گریڈ 20کے پرنسپل ملک (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )
بشیر احمد 4نومبر 2016کو ریٹائر ہو گئے تھے مگر ان کی جگہ تاحال گریڈ 20کے پرنسپل کی تعیناتی نہیں ہو سکی ۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ ہائی سکول شجاع آباد کے گریڈ 20کے پرنسپل رانا غلام نبی ستمبر 2016کو ریٹائر ہوگئے تھے مگر ان کی جگہ بھی تاحال گریڈ 20کے پرنسپل کی تعیناتی نہیں ہو سکی اور عارضی چارج کے ذریعے کام چلایا جا رہا ہے ۔ علاو ہ ازیں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول گلگشت کے گریڈ 20کے پرنسپل راؤ سعید احمد خان یکم اپریل 2017کو ریٹائر ہوئے تھے مگر ان کی جگہ گریڈ 20کے پرنسپل کی تعیناتی نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب گورنمنٹ سی ٹی ایم ہائی سکول کے گریڈ 20کے پرنسپل محمد زبیر خان عاصی 31دسمبر 2016کو ریٹائر ہو گئے تھے مگر تاحال ان کی جگہ گریڈ 20کے پرنسپل کو تعینات نہیں کیا گیا ۔گورنمنٹ ایلمنٹری ٹیچرز ٹریننگ کالج چونگی نمبر 6کی گریڈ 20پرنسپل میڈم نسیم منصور 30ستمبر کو ریٹائر ہوئی تھیں اور اس وقت سے یہ پوسٹ خالی ہے ۔ گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کلمہ چوک کے گریڈ20کے پرنسپل ملک نیاز 9جولائی کو ریٹائر ہونگے جبکہ گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول نواں شہر کے گریڈ20کے پرنسپل خادم حسین عزمی 4جولائی کو ریٹائر ہونگے ۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکے ہیں مگر تاحال ان سکولز کے لئے نئے گریڈ20کے پرنسپلز کی تعیناتی کے آرڈرز جاری نہیں کئے گئے ۔اس کے علاوہ بھی مختلف ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز میں گریڈ 20کے پرنسپلز کی پوسٹیں خالی ہیں مگر تاحال وہاں تعیناتی نہیں کی گئی اور مسلسل عارضی چارج سے کام چلایا جا رہا ہے ۔تعلیمی حلقوں نے اعلی ٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جن سکولز میں گریڈ20کے پرنسپلزکی پوسٹیں خالی ہیں وہاں فوری طور پر گریڈ 20کے پرنسپلز ہی تعینات کئے جائیں اور عارضی چارج کا سلسلہ بند کیا جائے ۔