بہاولنگر،نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار قتل کردیا

بہاولنگر،نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار قتل کردیا

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نا معلوم افراد نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر محنت کش موٹر سائیکل سوار کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ تفصیلات کیمطابق چک تُکا کازمیندار محسن سکھیرا نے اپنے مال مویشییوں کی دیکھ بھال کیلئے محب علی کے رہائشی عبدالرزاق نامی نوجوان(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

کو ملازمت پر رکھا ہوا تھا اور جو کہ سار دان مال مویشیوں کو چرانے کے بعد شام گئے اپنے گھر چک محب علی چلا گیا اور کھانا کھانے کے بعد بسواری موٹر سائیکل واپس محسن سکھیرا کے گھر کی طرف آ رہا تھا کہ راستہ میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا ، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ مقتول کی بیوہ پر وین بی بی نے نا معلوم ملزمان کیخلاف تھانہ میں درخواست دے دی ہے ۔ تا حال ملزمان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر