نیب ملتان نے کرپشن کے5میگا کیسز میں ملزمان سے وصول ہونیوالی 4 کروڑ روپے سے زائد رقم متعلقہ اداروں کے سربراہان کے حوالے کردی

نیب ملتان نے کرپشن کے5میگا کیسز میں ملزمان سے وصول ہونیوالی 4 کروڑ روپے سے ...

ملتان(نمائندہ خصوصی)نیب ملتان نے کرپشن کے5میگا کیسیز میں ملزمان سے وصول ہونے والی4کروڑ روپے سے زائد رقم متعلقہ اداروں کے سربراہان کے حوالے کردی(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

۔ نیشنل بینک آف پاکستان مظفر گڑھ کی برانچ میں ہونے والے پنشن فراڈ کے2مختلف کیسیز میں3کروڑ 6لاکھ 47ہزار 7سو 24روپے اور36لاکھ 91ہزار 9سو 23روپے مالیت کے پے آرڈرنیشنل بینک آف پاکستان کے ریجنل ہیڈ فرخ غوری کے حوالے کردئیے واپڈاٹاؤن سیکنڈل میں سعید خان سے وصول ہونے والی 30لاکھ94ہزار9سو25روپے کاپے آرڈرچیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو مسعود صلاح دین کو دیاگیا ۔ نیب ملتان بجلی بلز نادہندگان سے وصول ہونے 25لاکھ 28ہزار 8سو65روپے سی ای او میپکو کے حوالے کیاجبکہ نیشنل سیونگ میں خوربرد کے مرتکب آفر انچارج حسن لطیف طاہر سے وصول ہونے والے1لاکھ 76ہزار8سو72کا پے آرڈر روپے نیشنل سیونگ کے ریجنل ہیڈسجاد منصور کے حوالے کئے یہ پے آرڈر نیب ملتان آفس میں منعقدہونے والی ایک تقریب کے دوران متعلقہ محکموں کے سربراہان کے حوالے کئے گئے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیب عتیق الرحمان نے تقریب کی صدارت کی ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں میگاکرپشن کیسز میں انوسٹی گیشن آفسران کی کارکردگی کوبھی سراہا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر