عامر یاروارن نے بھی پر تول لیے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے اڑان بھرنے کو تیار‘ جلد پیپلز پارٹی سے تعلق توڑنے کا اعلان کرینگے

عامر یاروارن نے بھی پر تول لیے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے اڑان بھرنے کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورورپورٹ) پیپلزپارٹی سے پنچھیوں کی تحریک انصاف کی طرف اڑان جاری ہے بہاولپورسے حلقہ این اے184 سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پردوبارہ ایم این اے (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
منتخب ہونیوالے سردارملک عامریاروارن بھی پیپلزپارٹی کوچھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کیلئے پرتول رہے ہیں سردارملک عامریاروارن پیپلزپارٹی بہاولپورکے ڈویژنل صدرتھے لیکن اس بارپیپلزپارٹی نے انہیں پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں دیاشایدپارٹی کومعلوم ہوگیاکہ وہ جلدہی پارٹی کوخیربادکہنے والے ہیں یہ بھی معلوم وہاہے کہ سردارعامریاروارن پران کے حلقہ کے ووٹراوران کے قریبی حلقے دباؤ ڈال رہے تھے کہ پیپلزپارٹی کااب ملک میں کوئی مستقبل نہیں رہ گیاجس کی وجہ سے پیپلزپارٹی کوچھوڑ کرتحریک انصاف کارخ کرنیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے اورعامریاروارن کوبھی اب پیپلزپارٹی چھوڑنے کافیصلہ کرلیناچاہیے عامریارواران کے قریبی حلقوں کے مطابق وہ جلدہی اس سلسلہ میں اعلان کرینگے۔