قبلہ اول پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ،امت مسلمہ ایک موقف اپنائے،ساجد نقوی

قبلہ اول پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ،امت مسلمہ ایک موقف اپنائے،ساجد نقوی

ملتان( جنرل رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے قبلہ اول پر ناجائز اسرائیلی قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف اور فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہر سال کی طرح امسال بھی ملک بھر میں جمعتہ الوداع 27رمضان المبارک مورخہ 23جون2017 ء کے روز پورے ملک میں یوم القد س کی عظیم الشان (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

ریلیاں نکالی جائیں ۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں علامہ ساجد نقوی کا کہناتھا کہ مسلم ممالک مشترکہ مسائل پر ایک موقف اختیار کریں تو اسلام کی عظمت و سربلندی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔خدا نخواستہ فرقہ واریت کا شکار رہے تو استعماری قوتوں کے مقابلے کیلئے قربانیاں زیادہ دینا ہوں گی۔فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے پاس وسائل موجود ہیں مگر انہیں امت کی بیداری اور تحفظ کیلئے استعمال نہیں کیا جارہا ۔ جس کی وجہ اتحاد کا فقدان ہے۔انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ قدس کی آزادی کیلئے او آئی سی کومضبوط کیا جائے یا مسلم ممالک میں عوامی لیڈر شپ اپنے اندر ہم آہنگی پیدا کرکے قدس کی آزا ی کیلئے جدوجہد کرے۔ قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ جمعۃ الوداع کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم القد س کی عظیم الشان ریلیاں نکالی جائیں گی۔ جس کے لیے انہوں نے تنظیموں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر