منشیات کیس میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 4پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

منشیات کیس میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 4پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

ملتان (نمائندہ خصوصی )ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہیں ہونے پر 4 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 19 جولائی کو عدالت(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

میں پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے تھانہ سیتل ماڑی میں درج مقدمہ سرکار بنام محمد سجاول میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پرسب انسپکٹروں سلامت علی اور نذیراحمد، ہیڈ کانسٹیبل وقاص احمد ، کانسٹیبل اللہ دتہ کو گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم دیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر