حکومت کی پنجاب کو پولیو فری رکھنے کیلئے ای پی آئی کوریج پر توجہ دینے کی ہدایت

حکومت کی پنجاب کو پولیو فری رکھنے کیلئے ای پی آئی کوریج پر توجہ دینے کی ہدایت

رحیم یارخان(بیورونیوز)حکومت پنجاب نے تمام اضلاع کی ضلعی حکومتوں اورسی ای اوزہیلتھ کوہدایت کی ہے کہ صوبے کوپولیو(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

فری رکھنے کے لیے ای پی آئی کوریج پرخصوصی توجہ دی جائے ‘ محکمہ صحت کے افسران اورپولیوٹیموں کی محنت اوربہترمائیکروپلاننگ کی وجہ سے صوبہ پنجاب 2017ء میں اب تک پولیو فری ہے ‘ ذرائع کے مطابق حکومت نے کمزورکوریج والے رحیم یارخان سمیت چھ اضلاع سی ای اوزہیلتھ کواپنی مائیکروپلاننگ کاجائزہ لے کرکارکردگی بہتربنانے اورپولیوٹیموں کی مانیٹرنگ پرخصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے غفلت برتنے پرسخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ‘ احکامات پرعملدرآمدیقینی بنانے کے لیے ضلعی حکومت نے متعلقہ حکام کوآگاہ کردیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر