اداریہ شماریا ت پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی‘ مہنگائی کی شرح میں1.60فیصد اضافہ ہوا

اداریہ شماریا ت پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی‘ مہنگائی کی ...

ملتان(جنرل رپورٹر)اداریہ شماریا ت پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 8 جون 2017کو (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

اختتام پذیرہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں1.60فیصد اضافہ ہوا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے53اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا جن میں سے10اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ‘12اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ31اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں کیلا‘ آلو‘ گارمنٹس کپڑے‘گڑ‘ لٹھا‘ ایل پی جی سلنڈر‘گندم‘ ٹماٹر‘ مٹن(گوشت)‘چاول اری کی قیمتوں میں اضافہ ‘سگریٹ‘ فارمی انڈے‘ ادرک‘ لہسن‘دال ماش دھلی ہوئی‘ دال چنا‘چکن گوشت‘دال مسور‘ دال مونگ‘آٹا تھیلا‘ گھی کی قیمتوں میں کمی جبکہ جبکہ خوردنی تیل‘بیف پلیٹ ‘دال پلیٹ‘ڈبل روٹی‘‘نمک‘سینڈل‘چپل‘الیکٹرک چارجز‘گیس چارجز ‘ الیکٹرک بلب‘ ماچس‘واشنگ سوپ‘ لوکل کال ‘دہی‘جلانے کی لکڑی‘ ڈیزل‘پٹرول‘ دودھ( تازہ)‘چائے کی پیالی کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر