میڑک کے امتحان میں نقل لگاتے پکڑے گئے امیدواروں کیخلاف کارروائی شروع

میڑک کے امتحان میں نقل لگاتے پکڑے گئے امیدواروں کیخلاف کارروائی شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت ہونیوالے میڑک کے امتحان میں نقل لگاتے پکڑے گئے امیدواروں کے خلاف (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

کارروائی شروع کردی گئی۔ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہونیوالے 5 امیدواروں کو آخری موقع دینے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔ مراسلے کہا گیا ہے کہ 5 امیدوار گلفام حیدر (جلالپور) اسداللہ (ممتازآبادملتان)اعجاز حسین( میاں چنوں)ثناء نور (وہاڑی) اور طاہر جمال (میلسی)ناجائز ذرائع استعمال کرتے پکڑے گئے تھے۔ انکوائری کمیٹی نے ان کو چار بار موقف دینے کیلئے طلب کیا مگر یہ پیش نہیں ہوئے۔ ان امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 12 جون کو پیش ہوں ورنہ یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر