کہروڑپکا میں سرچ آپریشن، 53 گھروں کی تلاشی‘ 6 مشتبہ گرفتار

کہروڑپکا میں سرچ آپریشن، 53 گھروں کی تلاشی‘ 6 مشتبہ گرفتار

کہروڑپکا( سٹی رپورٹر )کہروڑپکا میں پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن 53 گھروں کی تلاشی106 افراد کی بائیو (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

میٹرک تصدیق6 مشتبہ افراد زیر حراست تفصیل کے مطابق کہروڑپکا پولیس نے حساس اداروں ،ایلیٹ اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر بستی چوکی رنگو خان میں سرچ آپریشن کے دوران25 گھروں کی تلاشی لی اس دوران 54 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی جبکہ دوسرے آپریشن میں بستی نور شاہ گیلانی میں سرچ آپریشن میں28 گھروں کی تلاشی کے دوران52 افراد کو بائیو میٹرک تصدیق سے گزارا گیااور چھ مشتبہ افراد کو زیر حراست لیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر