واسا کی نااہلی، شہر کی 5یونین کونسلیں سیوریج کے پانی میں غرق، مکین محصور

واسا کی نااہلی، شہر کی 5یونین کونسلیں سیوریج کے پانی میں غرق، مکین محصور

ملتان(نمائندہ خصوصی)واسا ملتان کی نااہلی کیو جہ سے یونین کونسل 17شریف پورہ میں سمن آباد ،جے بلاک ، یونین کونسل22منظور آباد ،منظور آباد قبرستان ، عزیز کالونی ،شریف پورہ ،عیس شاہ دربار ، یونین کونسل21شریف پوروہ (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

کرم پورہ ، اسلام پورہ ، یونین کونسل18مومن آباد بیوہ کالونی شاہین آباد یونین کونسل24خونی برج آغا پورہ سمیت دیگر علاقوں گزشتہ کئی سالوں سے نکاسی آب اورسیوریج کے مسائل کاشکار ہیں گلیوں اورسڑکوں پر آئے روز گندہ پانی جمع ہوتاہے واساحکام وقتی کارروائی کے بعد ا ن علاقوں پرتوجہ دینا گوارا نہیں کرتے۔ طلباء وطالبات کو سکول جانے میں سیوریج کے پانی سے گزرناپڑتاہے جنازہ گاہ تک میت لے جانے کیلئے سیوریج کے پانی سے گزرن پڑتاہے ان علاقوں کے رہائشی مختلف بیماریوں کاشکار ہتے ہیں لیکن کوئی ادارہ کی ان کی آوازسننے کو تیار نہیں اہل علاقہ نے مطالبہ کیاہے کہ ہنگامی بنیادوں پرسیوریج اورصفائی کے مسائل حل کروائے جائیں۔ سیوریج شکایات پراہل علاقہ اوریونین کونسلوں کے چیئرمین کے منظور آباد میٹرو روٹ پراحتجاج کی اطلاع ملنے پر مینجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم موقع پر پہنچ گئے انہوں نے مذکورہ علاقوں کے سیوریج مسائل جلد ازجلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اورمتعلقہ سب انجینئر کو روزانہ کی بنیاد پراہل علاقہ سے رابطہ رکھنے اورسیوریج شکایت کے فوری ازالے کابھی حکم دیا جس پرمظاہرین منتشر ہوگئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر