تحریک انصاف کو آئندہ انتخابات میں عوام ر دعمل کا سامنا کرنا پڑے گا:مریم اورنگزیب

تحریک انصاف کو آئندہ انتخابات میں عوام ر دعمل کا سامنا کرنا پڑے گا:مریم ...

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو خوابوں کی دنیا سے باہرنکل کرحقیقت کاسامنا کرناچاہیے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ان کیخلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت، ا لیکشن کمیشن اورحنیف عباسی کی دائرکردہ عرضداشت ان کے تعاقب میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پارلیمینٹ، پاکستان ٹیلی ویژن ،وزیراعظم ہاؤس اور جمہوریت پر حملے عمران خان کی بدترین کامیابیاں ہیں۔ وزیرمملکت نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ کو2018 کے عام انتخابات میں عوام کے ردعمل کاسامنا کرنا پڑے گا۔

مزید : کراچی صفحہ اول