ازبکستان کے لیے نامزد سفیر کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

ازبکستان کے لیے نامزد سفیر کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ازبکستان کے لیے نامزد سفیر ڈاکٹر عرفان یوسف شامی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پاک۔ازبک تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ازبکستان کے لیے نامزد سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور پارلیمانی اور تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے مابین عوام کے روابط کو بڑھا کر ان تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی نے ڈاکٹر عرفان یوسف شامی کی سفارتی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے متعدد ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے اور دوسر ے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم بنایا ۔انہوں نے نامزد سفیر سے کہا کہ وہ اپنی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے ازبکستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت اور سر مایہ کاری کو بڑ ھانے کے لیے پاکستان کی تاجر دوست پالیسیوں کا ذکر کریں ۔ازبکستان کے لیے نامزد سفیر ڈاکٹر عرفان یوسف شامی نے سپیکر کی طرف سے ا ن کے بارے میں کہے گئے الفاظ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ہر ممکن کو شش کریں گے ۔وہ سفیر کا چارج سنبھالنے کے بعد وہ ازبکستان کے سیاسی اور سفارتی شخصیات سے ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے مابین تعاون کی نئی راہیں تلاش کر نے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول