جمشید دستی 14 روزہ ریمانڈ پر ملتان سنٹرل جیل منتقل‘ عدالتی وقت ختم ہونے پر ضمانت نہ ہوسکی

جمشید دستی 14 روزہ ریمانڈ پر ملتان سنٹرل جیل منتقل‘ عدالتی وقت ختم ہونے پر ...

مظفر گڑھ، پیر جہانیاں(نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) (نامہ نگار )پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئر مین و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کو مظفرگڑھ پولیس نے گزشتہ رات بھی جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر کے سنٹرل جیل ملتان منتقل کر دیا تھا ۔پولیس نے جمشید دستی کا چار مقدمات میں چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ حاصل کر کے انہیں ملتان جیل میں بھجوا دیا ۔پولیس نے تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں درج مقدمہ نمبر 82/15بجرم 302،109،148،364،109پ ت تھانہ سٹی میں ہی درج مقدمہ نمبر 68/16بجرم 379،353،186، 341،148،149،پ ت ،16MCO،تھانہ سٹی میں درج مقدمہ 306/15بجرم 506 ،379، 427، 337five،337H2،148،149پ ت اور تھانہ قریشی میں درج مقدمہ نمبر 277/17میں ریمانڈ حاصل کر کے انہیں جیل بھجوا دیا جبکہ وکالت نامہ پر جمشید دستخط اور جیل حکام کی تصدیق میں تاخیر کے باعث جمشید احمد دستی کے وکلاء جمعہ روز عدالتی وقت ختم ہو جانے کی وجہ سے ان کیخلاف درج مقدمات میں جمشید احمد دستی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر نہ ہوسکی ۔جبکہ مجسٹریٹ نے پولیس کو جمشید احمد دستی کو دوبارہ 22جون چالان سمیت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔دریں اسنا پاکستان عوامی راج پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ کے سامنے پارٹی عہدیداروں اور کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا انہوں نے پنجاب حکومت کیخلا ف نعرے لگائے اور جمشید احمددستی کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔خان گڑھ میں سٹی صدر پاکستان عوامی راج پارٹی راؤ مسعود کی زیر قیادت اسٹیڈیم چوک پر مظاہرہ کیا گیا ۔دریں اسنا چوک اعظم میں مرکزی فنانس سیکرٹری پاکستان عوامی راج پارٹی صابر عطاء تھہیم کی رہائش گاہ پر لیہ پولیس نے چھا پے مارے تا ہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے کچہری چوک مظفرگڑھ میں ضلعی صدر پاکستان عوامی راج مظفرگڑھ عامر سلطان ایڈووکیٹ ،چوہدری عامر کرامت ،جاوید دستی ،جام محمد یونس ،ارشاد حسین دستی ،ضمیر بھٹی ،عبدالغفار قریشی ،سہیل اختر غوری ،غلا م شبیر ساغر ،قاضی عاصم ،ملک مجاہد ،محمد صدا م،ممتاز خان دستی ،مظہر دستی ،ملک جاوید چھجڑا ،مون ڈوگر ،کاشف عاربی ،اللہ نواز ،محمد حسین بھٹی ،منور حسین بھٹی ،منور عباس تھہیم ،محمد حسین بھٹی ،راؤ مسعود علی خاں،ساجدآرئیں ،ملک عبدالستار ،اختر لاشاری ،میاں عابد نوناری ،جنید لغاری ،ملک سعید ظفر کچھی ،صمد خان دستی ،اصغر بلوچ، سمیت سیکڑوں کاکنوں کے احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔شہر سلطان میں رانا دلشاد احمد ،صفت اللہ خان ،رانا خالد محمود ،میاں اشرف گازر ،عبدالغفار کونسلر ،سجن خان بلوچ ،دلشاد بلوچ ،طارق جمیل ،نجم قریشی ،رانا زبیر راجپوت ،جبکہ شاہ جمال میں ساجد خلیفہ ،فیاض حسین والوٹ ،ملک مرتضیٰ کونسلر ،شعیب کالرو،ملک عمران ،رانا سہیل اور علی پور میں اقبال خان ایڈ ووکیٹ شکیل بڈانی سمیت کئی شہروں میں کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کیے دریں اسنا پولیس نے جمشید احمد دستی کے وکلاء کو ایف آئی آر کی کاپیاں دینے سے بھی انکار کر دیا ۔رانا امجد ایڈ ووکیٹ نے بتا یا کہ پولیس ایف آئی آر کی نقول نہیں دے رہی ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی آرز سیل کر دی گئی ہیں ۔ دریں اثناء عوامی راج پارٹی کے رہنماء جام محمد یونس ایڈووکیٹ اور چوہدری عامر کرامت کی قیادت میں آج پرانی چنگی پرصبح آٹھ بجے مظاہرہ ہوگاادھر آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی جمشید احمد دستی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں پاکستان بھر میں تیل کی سپلائی منقطع کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول