پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابی منشور کی تیاری شروع کردی

پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابی منشور کی تیاری شروع کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابی منشور کی تیاری شروع کردی ہے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منشور کمیٹی کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوا. اجلاس میں شیری رحمان،فرحت اللہ بابر،نفیسہ شاہ،عذرا فضل اور صابر بلوچ کی شرکت کی جبکہ قمر زمان کائرہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے. پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک ملک کے ہر کونے میں موجود ہے پیپلزپارٹی عوام کے لیے ایک امید ہے ووٹر توقع رکھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی ملک کو اندرونی اور بیرونی بحران سے نکال سکتی ہے پیپلزپارٹی ملک کو جناح کا پاکستان بنانے کے لیے پر عزم ہے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ منشور کمیٹی چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی کے نمائندوں سے ملاقات کرے گی منشور کمیٹی کشمیر گلگت بلتستان اور فاٹا اراکین سے مشاورت کرے گی. پیپلزپارٹی کے منشور میں تمام طبقوں کو یکساں نمائندگی دی جائے گی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کو پارٹی کے منشور میں اولین ترجیح دی جائے گی پیپلزپارٹی اپنے منشور میں سب کے لیے تعلیم صحت اور روزگار کا پروگرام پیش کرے گی زراعت صنعت اور معیشت پالیسیز پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہوں گی

 

مزید : کراچی صفحہ اول