صوبائی بجٹ عوام دوست کی بجائے غریب کش ہے :فضل علی حقانی

صوبائی بجٹ عوام دوست کی بجائے غریب کش ہے :فضل علی حقانی

صوابی( بیورورپورٹ)جے یو آئی ( ف)کے مرکزی نائب امیر و سابق صوبائی وزیر تعلیم مولانا فضل علی حقانی نے صوبائی بجٹ میں ٹیکسز میں اضافے اور غریب سرکاری ملازمین پر ٹیکس عائد کرنے کی شدید مذمت کر تے ہوئے اس بجٹ کو عوام اور غریب کش بجٹ قرار دیا اور کہا کہ اس کا سارا نزلہ مہنگائی کی صورت میں غریب عوام پر گرئے گا اس بجٹ میں غریب عوام کے لئے کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اس بجٹ میں دس ارب روپے ملک کے اندر قرضہ لینے کا جو عندیہ دیا ہے یہ بھی انتہائی زیادتی ہے اس سے قبل صوبائی حکومت نے ستر ارب روپے بیرون ملک قرضہ لینے کا اظہار کیا تھا پی ٹی آئی حکومت نے عملاً کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے خیبر پختونخوا کا فروخت کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے صوبے میں 360ڈیمز بنانے کا وعدہ کیا تھا مگر بجٹ میں اب صرف بیس ڈیم بنانے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ صوبے میں تمام تر قیاتی کام غیر معیاری ہو چکے ہیں صوابی میں نو تعمیر شدہ سڑکیں تین ماہ بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے اس سلسلے میں حکومتی اداروں کو کارروائی کرنی چاہئے خیبر لیکس سکینڈل سمیت دیگر سکینڈل منظر عام پر لائے جائے انہوں نے کہا کہ صرف صوابی میں محکمہ مال کے تحصیلداروں اور پٹواریوں سے تین سے پندرہ لاکھ روپے تک تبادلوں کے عوض رشوت لیا جارہا ہے کرپشن کا نعرہ لگانے والے خود رشوت اور لوٹ مار میں ڈوب گئے ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں کسی قسم کا تر قیاتی کام نہیں ہوا ۔یہ ادارے سٹاف سے خالی پڑے ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں صوبے کے عوام پی ٹی آئی کو شکست سے دوچار کرینگے#

مزید : کراچی صفحہ اول