ڈیرہ ،شدید طوفان وبادوباراں سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں،2ٹاور گرنے سے بجلی غائب

ڈیرہ ،شدید طوفان وبادوباراں سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں،2ٹاور گرنے سے بجلی ...

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید طوفان ،درابن سمیت دیگر دیہاتوں میں گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ،بجلی کے 66کے وی کے دو ٹاؤرز گرنے سے درابن ،گومل یونیورسٹی اور درازندہ کے تین فیڈرز سے بجلی غائب ہوگئی ،ڈیرہ شہر اور ڈیال روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کئی گھنٹے بجلی کا بریک ڈاؤن ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید طوفان کے باعث درابن سمیت دیگر دیہاتوں میں کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور شمسی پلیٹس بھی ہوا میں اڑ گئیں طوفان کے باعث ڈیرہ شہر ،ڈیال روڈ اور دیگر علاقوں میں پانچ گھنٹے بجلی کا بریک ڈاؤن رہا طوفان کے باعث درابن میں 66کے وی کے دو ٹاؤرز بھی گر گئے جس سے گیارہ کے وی کے درابن فیڈر،گیارہ کے وی کے گومل یونیورسٹی فیڈر اور گیارہ کے وی کے درازندہ فیڈر کی بجلی منقطع ہو کر رہ گئی ،بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے پیسکو کی طرف سے کام کا آغاز کر دیا گیا تھا تاہم آخری اطلاعات تک ان علاقوں میں بجلی بحال نہیں ہوسکی تھی۔

مزید : کراچی صفحہ اول