محکمہ فوڈ کی کارروائی ،کیمیکل ملے دودھ کے 4ٹینکرز پکڑے ،8ملزمان گرفتار

محکمہ فوڈ کی کارروائی ،کیمیکل ملے دودھ کے 4ٹینکرز پکڑے ،8ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)محکمہ فوڈ کی قریشی موڑ پرکامیاب کاروائی ،ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبر پختونخواہ میں پنجاب سے آنیوالے کیمکل ملے دودھ کے چار ٹینکر اور اس میں موجود ساٹھ ہزار لیٹر کیمکل ملا دودھ قبضے میں لے لیا،آٹھ ملزمان گرفتار ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نے محکمہ فوڈ کی موجودگی میں کیمکل ملے دودھ کو ڈیرہ دریا خان پل کے قریب دریائے سندھ میں ضائع کردیا،عوامی حلقوں کا کامیاب کاروائی پر ڈی ایف سی ڈیرہ نزیر الرحمان ،اسسٹنٹ کمشنر زبیر نیازی اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کیپٹن (ر)میاں عادل اقبال کو خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کیپٹن (ر)میاں عادل اقبال کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نزیر الرحمان وزیر نے کیمکل ملے دودھ کے خلاف کاروائی کیلئے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر چوہدری خلیق الرحمان کی قیادت میں انسپکٹرسردار جنید خان گنڈہ پورومحکمہ فوڈ کی ایک ٹیم تشکیل دی ٹیم نے رات کے وقت صوبہ پنجاب کے علاقہ کوٹ ادو سے آنیوالے کیمکل ملے دودھ کے ایک کنٹینر کو قریشی موڑ کے قریب روکا جس میں کیمکل ملا دودھ تھا اس دوران لائیو سٹاک کے ڈاکٹر کو طلب کیا گیا جس نے دوران چیکنگ بتایا کہ اس دودھ میں فارما لین کیمکل موجود ہے جو دودھ کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھتا ہے لیکن مضر صحت ہے اور اسی طرح دودھ کو گاڑھا رکھنے کیلئے چاول کو پیس کر اس دودھ کو گاڑھا کیا گیا ہے اسی دوران دو ملزمان نے انکشاف کیا کہ مذید تین کنٹینر کیمکل ملے دودھ کے آرہے ہیں جس پر ان تینوں کنٹینرز کو بھی قبضے میں لیا گیا اور چاروں کنٹینر ز میں موجود ساٹھ ہزار لیٹر کیمکل ملا دودھ قبضے میں لیا گیا جسکی مالیت مارکیٹ میں 72 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کیپٹن(ر) میاں عادل اقبال نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کیپٹن (ر)زبیر نیازی،ڈی ایف سی نزیر الرحمان اور اے ایف سی محکمہ فوڈ چوہدری خلیق الرحمان کی موجودگیمیں دریائے سندھ میں ڈیرہ دریا خان پل پراس کیمکل ملے دودھ کودریا میں ڈال کرضائع کردیا،یہ کاروائی صوبہ خیبر پختونخواہ میں کیمکل ملے دودھ کی سب سے بڑی کامیاب کاروائی بتائی جاتی ہے۔عوامی حلقوں نے کیمکل ملے دودھ کے خلاف کامیاب کاروائی پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ میاں عادل اقبال،اسسٹنٹ کمشنر زبیر نیازی اور ڈی ایف سی محکمہ فوڈ نزیر الرحمان وزیر اور انکے سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔