سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا متنی ،بڈھ بیر گاڑھا تاجک کے آر ایچ سی سنٹر ز کو سولر پینل لگانے کا فیصلہ

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا متنی ،بڈھ بیر گاڑھا تاجک کے آر ایچ سی سنٹر ز کو سولر ...

پشاور (کرائمز رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاورکے مضافاتی علاقوں میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے دیہی مراکز صحت میں حفاظتی ٹیکہ جات‘پولیو ویکسین کولڈ چین برقرار رکھنے اور مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ بروقت کرانے کیلئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے متنی ‘ بڈھ بیر ‘ گاڑھا تاجک کے آر ایچ سی سنٹر زکو سولر پینل لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ‘جبکہ پشاور کے سرکاری سکولوں میں فرنیچر کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے چار کروڑ روپے کی فرنیچر خرید نے کا ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے اعلان کیاہے ‘ ضلع ناظم نے کونسل ممبران کے مطالبے پر دیہی مراکز صحت متنی ‘ بڈھ بیر گاڑھا تاجک میں آئے روز ٹرانسفارمر خرابی اور 24 گھنٹوں میں 20 گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کرانے میں دشواری اور ویکسین خراب ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے تینوں آر ایچ سی کو 220 واٹ سولر پینل جس پر ایک کروڑ 90 لاکھ روپے خرچہ آئیگا پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ضلع ناظم نے کہاکہ صوبائی حکومت نے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کردی ہے لیکن پشاور کے سرکاری سکولوں میں فرنیچر کی کمی کی شکایت کو مدنظر رکھ کر 4 کروڑ روپے فرنیچر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی وژن ہے کہ منصوبوں پر خرچ کرنے کی بجائے عوام کی فلاح وبہبود پر فنڈ خرچ کیاجائے انہوں نے کہاکہ ان دونوں منصوبوں کی ڈسٹرکٹ ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں منظوری کے بعد ایک مہینے کے اندر کام شروع کیاجائیگا ضلع ناظم نے کہاکہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی بجٹ میں بھی عوامی فلاحی منصوبے شامل کی ہیں اور حکمران اتحاداور اپوزیشن ممبران سے سکیمیں بجٹ کیلئے مانگی ہیں جبکہ مشاورت بھی شروع کی ہے

مزید : کراچی صفحہ اول