ایکسپریس فیڈر کا افتتاح وزیر اعلیٰ 1 سال قبل کرچکے ،زر عالم

ایکسپریس فیڈر کا افتتاح وزیر اعلیٰ 1 سال قبل کرچکے ،زر عالم

نوشہرہ(بیورورپورٹ)تحصیل نائب ناظم زرعالم خان نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں خویشگی بالا اور خویشگی پایان کیلئے ایکسپریس فیڈر کاافتتاح ایک سال قبل وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کیاتھا اور ہماری کاؤشوں سے وزیراعلیٰ پرویز خان خٹک کی قیادت میں دیگر منصوبے بھی مکمل کئے جاچکے ہیں فیڈر نے ایک سال قبل کام شروع کیا تھا دوسر ی بار ایک غیر منتخب شخص اس کا افتتاح کرکے غیرآئینی اقدام اٹھارہے ہیں جس کی ہم بھرپور مذمت کرکے اس کا راستہ ہر صورت روکیں گے چاہے امیر مقام ہو یا اختیار ولی ان خیالات کا اظہار گریڈ سٹیشن کے سامنے احتجاج احتجاجی مظاہرے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سکندر خان آف کھنڈر، ضلعی ممبر زاہد حیات، نائب ناظم ناصر علی شاہ، کنٹونمنٹ بورڈ ممبر ساجد مشوانی نے بھی خطاب کیا مظاہرے کی قیادت زرعالم خان نے کی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گریڈ سٹیشن کھنڈر کے سامنے سراپا احتجاج ہوگئے اور وہاں پر احتجاج کیا اس موقع پر نائب ناظم زرعالم نے بتایا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہے اور ہم احتجاج اس لئے کرتے ہیں کہ ایکسپریس فیڈر کاافتتاح ایک سال قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کیا تھا لیکن نوشہرہ میں ایک غیرمنتخب شخص جو کہ نہ تو ایم پی اے ہے اور نہ ایم این اے اور نہ کوئی ناظم ہے وہ کیسے فیڈر کا افتتاح کررہے ہیں اور کس بنیاد پر کررہے ہیں ایک سال قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اس کا افتتاح کرچکے ہیں دوسری بار اس کے افتتاح کاکوئی جواز نہیں بنتا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر