کثیر لاگت کا منصوبہ ،اراضی کی عدم فراہمی کی وجہ سے تعطل کا شکار

کثیر لاگت کا منصوبہ ،اراضی کی عدم فراہمی کی وجہ سے تعطل کا شکار

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ )ملاکنڈ میں ڈسٹرکٹ ناظم سیکرٹریٹ و ضلع کونسل ہال کی تعمیر کا 2کروڑ 50 لاکھ روپے کی خطیر رقم کا اہم منصوبہ مجوزہ زمین کی عدم فراہمی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گیا ہے ضلع ناظم سید احمد علی شاہ کی کوششوں سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اس منصوبے کی تعمیر کی منظوری دی تھی جس کی تعمیر کیلئے ٹینڈر نگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا تاہم اس کیلئے موجود ہ ڈسٹرکٹ سیکر ٹریٹ سے متصل برلب سڑک تقریبا چودہ کینال زمین منتخب کی گئی تھی جوکہ محکمہ بلدیات کی ملکیت ہے جسے عین وقت پر متعلقہ محکمے نے اس منصوبے کیلئے دینے سے انکار کر دیا ہے دوسری جانب محکمہ مواصلات ملاکنڈ نے رواں مالی سال کے دوران اس مد میں ریلیز کردہ90 لاکھ روپے بھی صوبائی حکومت کو واپس کر دیئے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر