شیر گڑھ ،رمضان المبارک میں گراں فروشوں کو جرمانے

شیر گڑھ ،رمضان المبارک میں گراں فروشوں کو جرمانے

شیرگڑھ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی نے شیرگڑھ، جلالہ، پیرسدی،ہاتھیان ، جیوڑ اور لوند خوڑبازاروں میں مہنگائی اور ملاوٹ شدہ اشیاء کے خلاف چھاپے لگائیں درجنوں افراد کو گرفتار کرکے موقع پر جرمانے کئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی عون حیدر گوندل نے تحصیل تخت بھائی کے مختلف بازاروں شیرگڑھ، جلالہ، پیرسدی، ہاتھیان، جیوڑ اور لوند خوڑ میں ملاوٹ شدہ اشیاء اور گراں فروشی کے خلاف چھاپے لگائیں اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ایچ او شیرگڑھ ولایت شاہ خان ، اے سی پی اے محمد عارف اور دیگر موجود تھے انہوں نے موقع پر درجنوں افراد گرفتار کرکے جرمانے کئے انہوں نے گراں فروشوں اور ملاوٹ فروشوں کو خبردار کیا کہ وہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے سے باز رہے بصورت دیگر ان کو گرفتار کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دئیے جائیں گے

 

مزید : پشاورصفحہ آخر