صوبائی بجٹ میں تعلیم کے فروغ کیلئے کچھ نہیں ،عصمت نواز

صوبائی بجٹ میں تعلیم کے فروغ کیلئے کچھ نہیں ،عصمت نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورو رپورٹ) سٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر عصمت نواز نے موجودہ بجٹ کو تعلیم دشمن قرار دیا ۔بجٹ سادہ لوح عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں۔صوبائی بجٹ صرف نوشہرہ ، صوابی اور دیر کا بجٹ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ملاکنڈ سٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر عصمت نواز نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کی ہے ۔ عصمت نواز نے موجودہ بجٹ کو تعلیم دشمن اور طلباء دشمنی پالیسی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ایمرجنسی کے بلند و بانگ دعوے کرنے والی حکومت نے موجودہ بجٹ میں تعلیم کے لیے کوئی خاص بجٹ مختص نہیں کیا اور نہ ہی طلباء کے لیے اسکالرشپ اور دیگر مراعات کے لیے بجٹ میں کوئی خاطر خواہ ذکر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ حکومت کا یہ بجٹ سادہ لوح عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں۔خیبر پختون خواہ کا بجٹ صرف تین اضلاع نوشہرہ ، صوابی اور دیر کا بجٹ ہے جبکہ ملاکنڈ کے خطے کو نہ ماضی میں اہمیت دی گئی اور نہ اس بجٹ میں کوئی رقم رکھی گئی۔انہوں نے کہاکہ صوبائی بجٹ وزیر اعلی پرویز خٹک ، سپیکر اسد قیصر اور وزیر خزانہ مظفر سید کا اپنے حلقوں کیلئے تیار کر دہ بجٹ ہے۔