ٹانک ،دودھ سپلائزر اور دکانداروں کیخلاف کارروائی ،نمونہ لیبارٹری ارسال

ٹانک ،دودھ سپلائزر اور دکانداروں کیخلاف کارروائی ،نمونہ لیبارٹری ارسال

ٹانک (نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یوسف کریم کا دودھ میں ملاوٹ کرنے والے سپلائز اور دکانداروں کے خلاف کارروائی ،مانجھی خیل کے مقام پر ٹانک شہر کیلئے انے والے دودھ ٹینکرز سے سیمپل لیکر لیبارٹری بھیج دےئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر برکت اللہ خان مروت کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یوسف کریم نے ٹانک شہرکیلئے پنجاب اورڈیرہ سمیت دیگر اضلاع سے دودھ سپلائی کرنے والے ٹینکرز سے مانجھی خیل کے مقام پر سیمپل لیکر لیبارٹری بھیج دئیے گئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کہناتھاکہ مضر صحت اور کیمیکلز ملے دودھ کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی دودھ میں کیمیکلز اور ملاوٹ کی صورت میں سپلائرز اور دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر