شیر گڑھ ،قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائی ،درجنوں گرفتار
شیرگڑھ (نامہ نگار) شیرگڑھ پولیس کا ڈی پی او مردان کی خصوصی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی مہم کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ ،منشیات ،مختلف بور کارتوس برآمد کرکے درجنوں ملزمان گرفتارکرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دئیے ملزمان سے 3عدد کلاشنکوف، 2عدد کالاکوف، ایک عدد ریپیٹر،6عدد پستول، 958عدد مختلف بور کارتوس،1030گرام چرس، 3مجرمان اشتہاری، 39مجرمان دفعہ 107،ایک مجرم دفعہ 533اور 5مجرمان دفعہ 216کے تحت گرفتار کئے اور ان کے خلاف مقدمات درج کئے اہل علاقہ نے ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد اور ایس ایچ او شیرگڑھ ولایت شاہ خان کی بہترین کارکردگی پرزبردست خراج تحسین پیش کئے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ شیرگڑھ نے ایس ایچ او ولایت شاہ خان کی سربراہی میں جون کے پہلے ہفتے میں سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرکے 3ملزمان نادر ولد خان بہادر سکنہ ہاتھیان،اقبال حسین ولد حضرت عمر سکنہ ہری چند اور فیروز شاہ ولد سرفراز سکنہ شاخ نمبر 6سے 3عددکلاشنکوف ، ملزم حسن الافتاب ولد خواجہ محمد ساکن جلالہ سے کالاکوف، ملزم امیر علی ولد محمد علی سکنی زیارت گل بانڈہ سے ایک عددریپیٹر،ملزمان محمد علی ولد خان بہادر سکنہ ہاتھیان،راحت گل ولد محمد گل ، سرتاج ولد گل سکنہ پیرسدی، عالم زیب ولد حبیب سکنہ سوات، ارشاد ولد شیرافضل سکنہ نامدار کلے اور ارشد ولد احسان سکنہ جلالہ سے پستول برآمد کئے پولیس نے ان مجرموں کے قبضے سے مختلف بور کے 958عدد کارتوس بھی برآمد کئے اسی طرح منشیات کے خلاف مہم میں ملزم ابراہیم ولد عبدالرشید سکنہ ضلع بونیر حال جلالہ سے 1030گرام چرس برآمد کئے جبکہ مجرمان اشتہاریوں کو پناہ دینے کے الزام میں محمد علی ، رحیم گل ،گوہرالرحمان، امیر علی اور خالد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کئے شیرگڑھ پولیس کی کامیاب کاروائی پرناظمین ، نائب ناظمین، کونسلران ، معززین علاقہ اور انجمن دکانداران شیرگڑھ، جلالہ اور پیرسدی نے ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد اور ایس ایچ او شیرگڑھ ولایت شاہ خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیاہے اور انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ امن کے قیام میں اسی طرح کام جاری رکھیں گے