صوابی ،ویلج کونسل سلیم حان عربی کا ترقیاتی بجٹ متفقہ طور پر منظور

صوابی ،ویلج کونسل سلیم حان عربی کا ترقیاتی بجٹ متفقہ طور پر منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی( بیورورپورٹ )ویلج کونسل سلیم حان عربی کا ترقیاتی بجٹ متفقہ طور پر منظور، بجٹ کا دس فیصدفنڈ صفائی کیلئے مختص، ترقیاتی فنڈ کے استعمال کوشفاف طریقے سے یقینی بنانے ،اور ان کوعوم کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا جا ئیگا .بلدیاتی نظام کی بدولت ترقی کا عمل شروع ہو گیاہے .سلیم خان غربی کی پسماندگی کا خاتمہ اولین ترجیع ہے. ویلج ناظمین کو بھی صوابدیدی فنڈ دی جائے. ویلج کونسل سلیم خان عربی کی سالانہ اے ڈی پی دوہزار سولہ اور سترہ کا اجلاس زیر صدارت نائب ناظم محمد رحیم منعقد ہوا.اجلاس میں سیکٹری ویلج کونسل جاوید خان اور کونسل کے ممبران نے شرکت کی .اجلاس میں ویلج کونسل سلیم خان غربی کا سالانہ ترقیاتی بجٹ پیش کیا گیا.جس میں اورنگ آباد،پلوڈھنڈ،قاضی آباد.پارچاونہ،نرسری آباد،چپئی اور باکر میں گلیوں کی پختگی،نکاس آب کی نالیاں،پلوں کی تعمیر،خفاظتی وال کی تنصیب،شامل ہے.جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا. جبکہ دس فیصد فنڈ صفائی کیلئے مختص کیا گیا. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم ویلج کونسل سلیم خان عربی عبدالسلام ایڈوکیٹ نے کہا. .عوام نے آپنے مسائل کے حل کرنے کیلئے ہمیں منتحب کیا ہے.اگرہم عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے.تو پھر ہمیں اقتدار میں رہنے کا کوئی جوازنہیں ہے.اور ہم عوام کی حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کریں گے.انہوں نے کہا.عوام کی تعاون سے و یلج کونسل سلیم خان غربی کے تمام محرومیوں کا آزالہ کریں گے. اوربلاتفریق عوام کی خدمت کریں گے.انہوں نے کہا.شہریوں کو پینے کے صاف پانی ٖفراہمی،تعلیمی نظام،اور انفرا سٹرکچر کی درستگی کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائیں جائیں گے.جبکہ ترقیاتی فنڈ کے استعمال کوشفاف طریقے سے یقینی بنانے ،اور ان کوعوم کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا جا ئیگا. .جبکہ نظام کی درستگی اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا بلاتفریق عوام کی خدمت کرکے ان کے بنیا دی مسا ئل ان کے دہلیز پر حل کریں گے.اور ہر علاقہ تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا..عبدالسلام ایڈوکیٹ نے کہا.کہ ہمارا اولین ترجیع عوام کی خدمت ہے.جبکہ تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل کا استعمال اور کام میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کیا جا ئیگا .انہوں نے کہا. سلیم خان غربی کو ماڈل ویلج کونسل بنانے کیلئے فنڈ کو شفاف طریقے سے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا جا ئیگا.