مہمند ایجنسی ،افغان مہاجرین کی دوبارہ تصدیق افسوسناک ،ایاز خان

مہمند ایجنسی ،افغان مہاجرین کی دوبارہ تصدیق افسوسناک ،ایاز خان

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی میں افغان مہاجرین کی دوبارہ ویریفیکیشن قابل آفسوس ہے۔ نادرا نے باقاعدہ نان نیشنل کے طور پر منسوخ کئے تھے۔ مگر اب اب دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی جا ری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمند ایجنسی حلیمزئی قوم سے تعلق رکھنے والے آیاز خان اور نثار خان نے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیر قلعہ میں رہائشی عصمت اللہ، غلام نبی، عبداللہ، رحمت اللہ، عبدالودود پسران محمد اعظم افغان مہاجر ہے۔ مگر مل ملاپ کر کے پاکستانی شناختی کارڈز حاصل کر چکے ہیں۔انہیں محکمہ نادرا نان نیشنل سطح پر منسوخ کر چکے ہیں، جبکہ افغان مہاجرین کی تصدیق کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے مگر اب شناختی کارڈز کی دوبارہ بحالی کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ حالانکہ ان کے چچاذاد بھائی اختیار خان، علی مان شاہ پسران محمد جان افغان مہاجر ہیں اور ان کے کارڈز بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ بحیثیت پاکستانی اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کی فوری طور پر تحقیقات کر کے ان کو کھڑی سزا دیکر ملک بدر کی جائے۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر