سوات کو زہ در شخیلہ میں 5دن سے بجلی ٹرانسفارمر کی خرابی ،مکین سڑکوں پر نکل آئے

سوات کو زہ در شخیلہ میں 5دن سے بجلی ٹرانسفارمر کی خرابی ،مکین سڑکوں پر نکل آئے

مٹہ سوات(نما ئندہ پاکستان ) سوات تحصیل مٹہ کی علاقہ کوزہ درشخیلہ میں گزشتہ پانچ دن سے بجلی کی ٹرانسفارمر خراب ہونے سے عوام تنگ آکر سڑکوں پر نکل آئے اور ایک گھنٹے تک کالام‘سخرہ روڈ کو بندکردیا۔مظاہرین نے احتجاجی مظاہرے کے دوران بتایا کہ ٹرانسفار مر کی خرابی کے حوالے سے ہم نے محکمہ واپڈا کے حکام سے بار بار رابطہ کیا لیکن وہ کہتے رہے کہ کسی پرائیویٹ جگہ میں بنادیں انہوں نے کہا کہ ہم روڈپر نکل آئے ہیں اور روڈ اس وقت تک بند رہیگا جب تک ٹرانسفارمر ٹھیک نہیں ہورہا۔ایس ایچ او مٹہ سوات امان خان نے کوزہ درشخیلہ پہنچ کر مظاہرین سے طویل مذاکرات کئے ۔مذاکرات میں انہوں نے دو گھنٹوں میں نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کی ڈیڈ لائن دی او ر کہا کہ اگر دو گھنٹوں میں ٹرانسفارمر ٹھیک نہ ہوا تو پولیس بھی احتجاج میں شریک ہوں گے اور روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر