صوابی ،زبانی تکرار پر 2 بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

صوابی ،زبانی تکرار پر 2 بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

صوابی( بیورورپورٹ)علاقہ تھانہ کالو خان کی حدود میں موضع جو لا گانو کوٹھے میں زبانی تکرار پر اندھا دھند فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق جب کہ باپ دو بیٹوں سمیت شدید زخمی ہو گیا۔ محمد طارق سکنہ رانأی نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے باپ اور بھائیوں کے ہمراہ نماز پڑھنے مسجد جا رہے تھے کہ اس دوران پہلے سے تاک میں بیٹھے مبینہ ملزمان فر مان ، یوسف ، زر شید اور حضرت پسران دولت نے ہم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں میرے دو بھائی محمد حمزہ اور محمد جہانگیر موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ فائرنگ سے میرا والد محمد شیر اور دو بھائی محمد اعجاز اور میں خود زخمی ہو گیا وجہ قتل زبانی تکرار بیان کی ہے کالو خان پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے #

مزید : پشاورصفحہ آخر