انجمن قصابان بٹ خیلہ کا جر مانوں کیخلاف آج سے گیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان

انجمن قصابان بٹ خیلہ کا جر مانوں کیخلاف آج سے گیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا ...

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ)انجمن قصابان بٹ خیلہ نے قصائیوں کی گرفتاریوں بھاری جرمانوں انتظامی افسران کے نامناسب رویے اور سلاٹر ہاؤس کی عدم تعمیرکے خلاف آج سے غیر معینہ مدت تک کیلئے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے جائز مطالبات کی منظوری تک گوشت فروخت نہیں کیا جائے گا جبکہ انجمن تاجران بٹ خیلہ نے بھی قصائیوں کی حمایت کردی ہے انجمن قصابان کے ہنگامی اجلاس کے بعد قصائی برادری کے صدر الف رحمن جنرل سیکر ٹری اسد اقبال سینئر نائب صدر موسیٰ خان نائب صدر فضل خالق اور جائنٹ سیکر ٹری لعل محمد نے انجمن تاجران کے جنرل سیکر ٹری ملک دلنواز خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ انتظامیہ نے کی جانب سے دکانوں کو شیشہ بند کرکے ائیر کنڈیشن لگانے کی شرط جبکہ صفائی وگندگی کے بہانے آئے روز گرفتاریوں بھاری جرمانوں اور افسران کے توہین امیز رویے کی وجہ سے ہم بٹ خیلہ سٹی کے درجنوں قصائی سخت تشویش و بے چینی کا شکار ہیں اس صورت حال میں ہم مزید گوشت فروخت نہیں کر سکتے انھوں نے کہاکہ ہیڈ کوارٹر سٹی میں سلاٹر ہاؤس کی عدم موجود گی انتظامیہ و بلدیہ کی نا اہلی ہے جبکہ اس کی سز ا ہماری برادری کو دی جارہی ہے انھوں نے کہاکہ موجود قیمت میں نقصان بر داشت کرنے کے باوجود روزہ داروں کی خدمت کر رہے ہیں مگر پھر بھی انتظامیہ ہمیں کام نہیں کرنے دے رہی اور قصائیوں میں جیل میں بند کرنے اور بھاری جرمانیاب معمول بن گئے ہیں ملک دلنواز نے کہاکہ قصائیوں کے مطالبات بالکل جائز ہیں صوبے کے کس شہر میں قصائیوں کی دکانوں میں اے سی لگے ہوئے ہیں انھوں نے کہاکہ اے سی لگانا آسان ہے مگر اس کیلئے بجلی کہاں سے آئے گی انھوں نے کہاکہ اگر انتظامیہ قصائی برادری کی پکڑ دھکڑ بند نہ کی بٹ خیلہ بازار بند کر کے احتجاج کیا جائے گا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر