شبقدر ،دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے 2 جاں بحق

شبقدر ،دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے 2 جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شبقدر(نمائندہ خصوصی )شبقدر پشاور روڈ واقع ڈیپو کورونہ کے قریب دوموٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ، دو افراد جا ن بخق ، تفصیلات کے مطابق شبقدر پشاور روڈ ڈیپو کورونہ مین سٹرک کے اوپر دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکر اگئے جس کے نتیجے میں ایک افغانی باشندہ سردار اور دوسرا مقامی شخص شیراز ولد ریاض سکنہ بہلول خیل پہلوان قلعہ شبقدر جان بخق ،افغانی باشندہ موقع پر جان بخق ہوگیا ، جب کہ شیراز ولد ریاض شدیدزخموں کی حالت میں پشاور ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بخق ہوگیا ، واقع کی ایف آئی آر تھانہ شبقدر میں درج کی گئی ہیں۔