عوامی نیشنل پارٹی کا خدائی خدمتگار مملکت بی بی کی وفات پر اظہار تعزیت

عوامی نیشنل پارٹی کا خدائی خدمتگار مملکت بی بی کی وفات پر اظہار تعزیت

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے باچا خان بابا کے قریبی ساتھی اور خدائی خدمت گار فضل رحیم ساقی مرحوم کی بیٹی خدائی خدمت گار مملکت شاہین بی بی کی وفات پر گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے ،اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مملکت شاہین بی بی نے زندگی بھر اپنے والد کی طرح خدائی خدمتگار تحریک کیلئے خدمات پیش کیں اور ان کی ان خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انہوں نے مرحومہ کے پسماندگان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے،پارٹی رہنماؤں نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے دعا کی

 

مزید : پشاورصفحہ آخر