ٹانک ،مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنیوالوں کو بھاری جرمانے

ٹانک ،مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنیوالوں کو بھاری جرمانے

ٹانک(نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر خالقداد وزیر کا ضلع بھر میں مہنگے داموں اشیا ء خوردنوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن ، بھاری جرمانے عائد ۔ڈپٹی کمشنر برکت اللہ خان مروت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹانک خالقداد وزیر نے ماہ صیام میں سرکاری نرخنامے سے مہنگے داموں گوشت ، سبزی، پھل اور دیگر اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو گرفتار کرکے ان پرہزاروں روپے کے زائد جرمانے عائد کئے۔ ان کا کہناتھا کہ آئندہ بھی گرانفروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رہے گی ۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر