تمام پاسپورٹس 28گھنٹے کے اندر ریلیز کردیئے جائیں گے ،سعودی قونصلیٹ

تمام پاسپورٹس 28گھنٹے کے اندر ریلیز کردیئے جائیں گے ،سعودی قونصلیٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سعودی قونصلیٹ جنرل کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں ایک لاکھ سے زائد عمرہ ویزہ کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ زیر التوا تمام پاسپورٹس 28گھنٹے کے اندر ریلیز کردیئے جائیں گے ۔سعودی سفارتکاروں پر کرپشن کے الزامات قابل مذمت ہیں ۔جمعہ کو جاری ایک اعلامیہ میں سعودی قونصلیٹ کے ترجمان نے کہا کہ پاسپورٹ کی واپسی میں تاخیر چند تیکنیکی وجوہات کی بناء پر تھی جس کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں ۔اس قسم افواہیں پھیلانے کا مقصد دو بردار مسلم ممالک کے درمیان فاصلے پیدا کرنا ہے ۔سعودی عرب کے نمائندے ہمیشہ اپنے پاکستانی بھائیوں کی خدمت کے لیے حاضر ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر