اکادمی ادبیا ت کراچی کے زیراہتمام ’’نعتیہ مشاعرہ‘‘ کا انعقاد

اکادمی ادبیا ت کراچی کے زیراہتمام ’’نعتیہ مشاعرہ‘‘ کا انعقاد

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اکادمی ادبیا ت پاکستان کراچی کے زیراہتمام ’’نعتیہ مشاعرہ‘‘ کا انعقاد اکادمی کے کراچی دفتر میں کیا گیا جس کی صدارت پاکستان کے نامورشاعر، نعت خواہ اعجاز رحمانی نے کی۔اس موقع پر اعجاز رحمانی نے کہاکہ جہاں حضوراکرم ﷺکی ذات وصفات کے مختلف پہلوؤں کو روحانی انداز سے دیکھنے اور انہیں کلب روح کی گھرائی اور پر خلوص جذبے کے ساتھ نعت میں ڈھالنے کا موقع مہیسرآتا ہے، وہاں شاعر جب سرکارو دوعالم ﷺ کی مدح میں ثناءَ میں فکر شعر کرتا ہے، تو اس کے اندر کی کائنات نورمبین سے منور ہوجاتی ہے۔ اس موقع پر قادربخش سومرو ریزیڈنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ نعت کی اصل روح جمالِ محمدی اور عشق مصطفےٰ ہے۔ موجودہ دور کے شعراء حضور ﷺکے اسوہ حسنہ اور حضور کی تعلیمات جیسے موضوعات کو جگہ دیگر نعت کی روح تک پہنچنے کی کوشش میں اہم کردرار ادا کرتا ہیں۔اس موقع پر جن شعراء کرام نے حضور کی شان میں خراج عقیدت پیش کیا ان میں مجید رحمانی،خلیل احمد خلیل، زیب النساء زیبی، ضیاء شہزاد ، شاہین حبیب، فائزہ احسان ، شگفتہ شفیق، غزالہ حبیب، فرزانہ انجم، معین اثرچشتی، سید علی اوسط جعفری، غازی بھوپالی، ڈاکٹر محمود الحسن، الطاف احمد، عبدالصمد تاجی، حامد علی سید، محمد احسان اشرف، محمد اقبال،سید انور جاوید ہاشمی،

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر