سارک غربت کے خاتمے کے لئے پُر عزم ہے،امجد سیال

سارک غربت کے خاتمے کے لئے پُر عزم ہے،امجد سیال

کراچی(پ ر)جنوبی ایشیا کی تنْظیم برائے علاقائی تعاون (SAARC) کے سیکریٹری جنرل، امجد بی سیال نے کہا ہے کہ سارک ایکغیر سیاسی تنظیم ہے۔ امجد بی سیال سارک کے موجودہ پاکستانی سیکریٹری جنرل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے عوام کی سماجی آزادی سارک کی ترجیحات میں سے ایک ہے۔سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سارک سوشل چارٹر وہ کلیدی دستاویز ہے جو رکن ممالک کے لئے اہداف مقرر کرتی ہے جیسے کہ غربت کا خاتمہ، آبادی میں استحکام، خواتین کو با اختیار بنانا، نوجونوں کو با عمل بنانا اور متحرک کرنا، انسانی وسائل کی ترقی، صحت اور غذائیت اور بچوں کا تحفظ۔ساؤتھ ایشیا میگزین کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ سارک جنوبی ایشیا کے آٹھ انتہائی فعال اور ترقی کرتے ممالک کے لئے ایک مؤثر علاقائی انضمام کی تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارک خطے کی ریاستوں اور حکومتوں کی اعلیٰ ترین سیاسی قیادتوں کے عزم اور حمایت سے مستقل مستفید ہوتی ہے۔ امجد سیال نے خاص طور پر موسمیاتی تبدیلی پر سارک کے اقدامات کا ذکر کیا جن کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کا عمل خفیف ہوگیا ہے۔اپنے اختیارات کے حصول کے بعد امجد سیال نے رکن ممالک کا دورہ کیا اور آئندہ کے لئے بصیرت شعار رہنمائی حاصل کی۔ سارک کے رکن ممالک کے رہنماؤں کے سارک سے متعلقہ عزم سے ان کی بہت حوصلہ افزائی ہوئی۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر