پاکستان اورازبکستان میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہوگا،ایاز صادق

پاکستان اورازبکستان میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہوگا،ایاز صادق

اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور پارلیمانی اور تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے مابین عوام کے روابط کو بڑھا کر ان تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ازبکستان کیلئے نامزد پاکستانی سفیر ڈاکٹر عرفان یوسف شامی نے گزشتہ روز پارلیمینٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں پاک۔ازبک تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے ڈاکٹر عرفان یوسف شامی سے کہا کہ وہ اپنی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے ازبکستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت اور سر مایہ کاری کو بڑ ھانے کیلئے پاکستان کی تاجر دوست پالیسیوں بارے آگاہی دیں۔ازبکستان کیلئے نامزد سفیر ڈاکٹر عرفان یوسف شامی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعاون کی نئی راہیں تلاش کر نے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

ایاز صادق

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر