جے آئی ٹی پر چڑھائی درحقیقت سپریم کورٹ پر حملہ ہے: شاہ محمود قریشی

جے آئی ٹی پر چڑھائی درحقیقت سپریم کورٹ پر حملہ ہے: شاہ محمود قریشی

ملتان(نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ جے آئی ٹی میں حکومتی وزراء اورلیگی عہدیداران حملہ آور ہیں ۔ یہ درحقیقت سپریم کورٹ پر حملہ ہے کیونکہ JIIسپریم کورٹ کے حکم پر وجود میں آئی ہے ن لیگ اس کو متنازع بنانے کی کوشش کررہی ہے ن لیگ اسکو متنازع بنانے کی بجائے اپنے سوالات کاجوابات دے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز150-NAکے عمائدین کے اعزازمیں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہاہے پاکستان کی اس سے زیادہ بدقسمتی کیاہوگی کہ گزشتہ 4سالوں سے (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

پاکستان کاکوئی وزیر خارجہ نہیں ہے سفارتی محاذ پرحملے ہورہے ہیں اورپاکستان کسی حملہ کاخاطر خواہ جواب نہیں دے پارہا ۔ افغانستان کا صدر دہشت گردی کا الزام پاکستان پرلگارہاہے انڈیامسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کررہاہے ۔ کشمیریوں پرمسلسل جارہیت انڈیا کررہاہے جبکہ پاکستان اس کے سلسلہ میں مسلسل خاموشی اختیارکئے ہوئے ہے ۔ کئی مسلم ممالک نے قطرکے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ دئیے ہیں ایران اورترقی ایک طرف دیکھائی دے رہے ہیں عرب سمٹ کا مقصد دم توڑتا دیکھائی دے رہاہے پاکستان مسلم ممالک کے درمیان غلط فہمیاں دورکروانے میں اہم قراراداکرسکتاہے لیکن یہاں پر بھی بالکل خاموشی ہے ۔ کلبوشن کے معاملے میں بھی پاکستان سستی کامظاہرہ کیا۔ اگر کوئی دبنگ وزیر خارجہ ہوتاتو ایسے حالات نہ ہوتے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سیاست دان کرسی اوراقتدار کی لڑائی میں مصروف ہیں انہوں نے مزید کہاکہ 32سالہ سیاسی سفر میں پہلا بجٹ ہے جس میں ممبران اسمبلی کوبجٹ بجٹ سے لاتعلق دیکھاہے جوکہ پارلیمانی روایات کے برعکس ہے انہوں نے کہاکہ حکومت اورحکومتی اراکین کی بجٹ بحٹ سے لاتعلق انکی سیاسی ناپختگی کی نشاندہی کررہی ہے حکمران اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں جبکہ عوام کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتاچلاجارہا ہے ماہ رمضان میں مہنگائی اورلوڈشیڈنگ سے عوام تنگ ہیں ابھی بھی وقت ہے شریف برادران اخلاقی طورپر استعفیٰ دے دیناچاہیے ۔ افطار ڈنر میں ممبرصوبائی اسمبلی حاجی جاویداختر انصاری ، میاں جمیل، الحاج مختیار علی انصاری ، رانا عبدالجبار شیخ سلیمان نعیم ،راجہ عبدالغفار ،خواجہ سلیمان صدیقی ، عقیل اعجاز انصاری ، ڈاکٹر علی اکبر انصاری اور پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اعجاز احمد جنجوعہ سمیت حلقہ کے معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر