ترقیاتی کاموں کا بہانہ، درجنوں فیڈرز بند، آئے روز بجلی بندش نے شہری تڑپا دیئے

ترقیاتی کاموں کا بہانہ، درجنوں فیڈرز بند، آئے روز بجلی بندش نے شہری تڑپا دیئے

ملتان،بستی ملوک،شادن لُنڈ،عبدالحکیم،کوٹ ادو،بہاول پور(سٹاف رپورٹر،نمائندگان)ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن بنادی ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق ملتان الیکٹرک پاور کمپنی دعوؤں کے باوجود بجلی کے شیڈول مطابق فراہمی یقینی نہیں بناسکی۔ ملتان شہر میں جمعہ کے روز درجنوں فیڈرز کو ترقیاتی کاموں کے نام پر بند رکھا گیا۔ نماز جمعہ کے اوقات میں بھی بجلی بند رکھی گئی جس سے روزہ داروں، نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ رمضان المبارک کے دوران شیڈول کے مطابق ایک روز بھی بجلی فراہم نہیں کی جاسکی۔ صارفین کی شکایات ہیں کہ رمضان (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

المبارک میں ٹرپنگ کی شکایات بڑھ گئی ہیں جبکہ وولٹیج کی کمی بیشی بھی عذاب بن گئی ہے جس کے باعث الیکٹرانکس اشیا جل رہی ہیں ۔صارفین نے صورتحال پر شدید احتجاج کیا ہے ۔بستی ملوک سے نمائندہ پاکستان کے مطابق رمضان المبار ک میں لوڈشیڈنگ میں کمی کے حکومتی دعوؤں کے برعکس جنوبی پنجاب کی طرح بستی ملوک ۔اڈہ بصیرہ ۔5 فیض۔ ترگڑھ ۔مبارکپور۔ اسلام پور اور گردونواح میں میپکو نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ گرمی میں طویل اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے بزرگ ۔بچے ۔خواتین روزے دار نڈھال ہوگئے ۔سحری ۔افطاری اور تراویح کے وقت کی بھی بجلی آنکھ مچولی ۔گرمی میں حبس کی وجہ سے متعدد بزرگ اورخواتین بے ہوش ہوگئیں۔12سے 15گھنٹے کی اذیت ناک لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اُٹھے وولٹیج کی کمی اور بجلی کی آنکھ مچولی سے شہری ذہینی اذیت کا شکارہیں۔ گھروں اور مساجد میں پانی نایاب ہوگیا ہے شہریوں کو نماز کے اوقات میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبارزندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے لوڈشیڈنگ سے ستائے شہریوں نے کہا کہ6ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے دعوے اور وعدے کرنے والے حکمران اب کہاں ہیں میپکو کی جانب سے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا شہریوں نے حکمرانوں سے دعوؤں اور وعدوں کے مطابق لوڈشیڈنگ میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔شادن لُنڈ سے نامہ نگار کے مطابق شادن لُنڈ میں ماہ رمضان کے شروع ہوتے ہی لوڈ شیڈنگ میں اضا فہ ہو گیا اور شیڈول کے مطابق بجلی کی عدم فراہمی اور ٹر پنگ میں بھی اضافے سے پریشان شہریوں نے شادن لُنڈ میں 12 جون 2017 بروز سوموار کو احتجاج کی کال دے دی اور شہر بھر میں احتجاج کے پمفلٹ بھی تقسیم کر دیے گئے اور احتجاج کے حو الے سے XEN واپڈا اور ایس ڈی او واپڈا شادن لُنڈکو لیٹر بھیج دیا گیا ۔عبدالحکیم سے نامہ نگار کے مطابق شدیدگرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ عوام کے لئے عذاب بن چکی ہے۔سی او میپکو عبدالحکیم ونواح میں ہونے والی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کانوٹس لیں اورعوام کوبلاوجہ تنگ کرنے والے ذمہ داراہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے ان خیالات کااظہارشہریوں عمران جاوید،احمدحسین ،محمدزاہد،ادریس ثانی ودیگرنے احتجاجکیاہے ۔کوٹ ادو سے نامہ نگار کے مطابق ما ہ صیا م میں بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ نہ کر نے کے حکو متی دعوے دھر ے کے دھر ے رہے گئے بجلی کی اعلا نیہ اور غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ کا سلسلہ نہ تھم سکا بجلی کی لو شیڈ نگ سے روزہ داروں کو جمعتہ المبا ر ک کی تیا ری اورعبا دات کر نے میں مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ ا ۔غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ سے نہ صر ف کا روبا ر زند گی مفلو ج ہو کر رہ گئی ہے بلکہ بجلی سے وابستہ کا روبا ر بھی شدید متا ثر ہو رہا ہے واپڈا اہلکا ر بجلی چو روں کی پشت پنا ہی کر تے ہیں اور اور پھر لا ئن لا سز پو رے کر نے کے لئے مختلف دیہا تی فیڈر کی بجلی بند کر دی جا تی ہے بجلی سے وابستہ افراد کاکا روبا رنہ ہو نے کی وجہ سے بجلی کے بل کی ادا گئی میں بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر