2نوجوان ون ویلنگ کا شکار، ٹریفک حادثات نے 4جانیں لے لیں
ملتان،اوچشریف،چنی گوٹھ،خانقاہ شریف،کروڑ لعل عیسن(وقائع نگار،نمائندگان)ون ویلنگ کے دوران موٹر سائیکل ٹکرانے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
کے نتیجے میں2نوجوان جاں بحق2زخمی ٹریفک حادثات میں4افراد زندگی گنوا بیٹھے تفصیل کے مطابق بوسن روڈ بچ ولاز کے قریب ون ویلنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل آپس میں ٹکراگئے حادثے میں دو نوجوان موقع پر اپنی جان کی بازی ہار گئے جبکہ دیگر دو زخمیوں کو ریسکیو نے طبی امداد دینے کے فوراً بعد نشتر ہسپتال منتقل کردیا ہے معلوم ہوا ہے جمعہ کے روز سوئمنگ پول جاتے ہوئے نوجوانوں نے ون ویلنگ کرنا شروع کردی،ون ویلنگ کے دوران موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے اور پھر قریب گزرنے والے رکشے میں جالگے۔جس کے نتیجے میں عالم شیر اور رمضان جاں بحق ہوگئے جبکہ دو نوجوان زخمی ہوگئے جن کا نام17سالہ نبیل ظفر اور15سالہ محبوب کے نام سے ہوئی ہے۔زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے نشتر ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انکی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔دریں اثناء ٹبی شیر زمان ملتان کا 21سالہ وقار عباس کچہری فلائی اوور پر موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث گر کر زخمی ہوگیا متاثرہ نوجوان کو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال داخل کردیا گیا ہے۔اوچ شریف،چنی گوٹھ سے نمائندہ پاکستان،نامہ نگار کے مطابق قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار ایک بھائی کی جان لے لی دوسرا زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ۔بتایا جاتا ہے نواحی علاقے سانگلہ کے رہائشی موٹر سائیکل سوار دو بھائی دلشاد احمد اور سلیم اوچ شریف کی جانب آ رہے تھے کہ راستے میں طاہر والی کے قریب عقب سے آنے والا تیز رفتار ٹرالر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں دلشاد احمد موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا اطلاع پر پیٹرولنگ پولیس طاہر والی گشت اہلکار جائے حادثہ پہنچ گئے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے ورثاء کو گھر اطلاع ملنے پر کہرام مچ گیا ۔خانقاہ شریف سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گذشتہ شام پونے چھے بجے مسافر خانہ قریب واہی جان محمد نیشنل ہا ئی و ے پر ایک تیز رفتار کار نمبری br 162 جو لیاقت پور سے بہاولپور جارہی تھی آگے جا نے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس سے دو افراد محمد بخش ولد احمد یار سکنہ لیاقت پور اور محمد رمضان سکنہ لیاقت پور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں دو افراد محمد افضل ولد نورمحمد سکنہ لودھراں اور صفدرولد یار محمد سکنہ دیوان والی پلی بہاولپور شدید زخمی ہوئے ہیں اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ مسافر خانہ موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کردی ہے۔کروڑ لعل عیسن سے نمائندہ پاکستان کے مطابق چک نمبر 89ٹی ڈی اے کا رہائشی 25 سالہ محمد گلزار سندھیلا چکنمبر 98سے موٹر سائیکل پر کھل کی بوری لیکر گھر آرہا تھا کہ اچانک درخت ٹوٹنے کی وجہ سے محمد گلزار درخت کے نیچے آگیااور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔