مغوی چینی باشندوں کی ہلاکت کی خبروں کی تحقیقات کر رہے ہیں:دفترخارجہ

مغوی چینی باشندوں کی ہلاکت کی خبروں کی تحقیقات کر رہے ہیں:دفترخارجہ
مغوی چینی باشندوں کی ہلاکت کی خبروں کی تحقیقات کر رہے ہیں:دفترخارجہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مغوی چینی باشندوں کی ہلاکت کی خبروں کی تحقیقات کر رہے ہیں جنہیں کوئٹہ سے سے اغوا کیا گیا تھااور اس سلسلے میں چینی حکومت کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چینی شہری بھائی اور معزز مہمان ہیں ،ان کی حفاظت کےلیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارا عزم کمزور نہیں کر سکتیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کےلئے پر عزم ہے، اور دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارا عزم کمزور نہیں کر سکتیں۔پاکستان میں چینی باشندے ہمارے معزز مہمان اور بھائی ہیں اور ان کی حفاظت یقینی بنانے کےلئے تمام اقدامات جاری رکھیں گے۔

خیال رہے چینی جوڑے کو چند ہفتے قبل کوئٹہ سے اغوا ءکیا گیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی بعد ازاں منظر عام پر آئی تھی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں