چیمپئنز ٹرافی : میزبان انگلینڈ آج روایتی حریف آسٹریلیا کے مدمقابل ہو گی

چیمپئنز ٹرافی : میزبان انگلینڈ آج روایتی حریف آسٹریلیا کے مدمقابل ہو گی
چیمپئنز ٹرافی : میزبان انگلینڈ آج روایتی حریف آسٹریلیا کے مدمقابل ہو گی

  

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں آج روایتی حریف آسڑیلیا اور میزبا ن انگلینڈ آمنے سامنے ہونگے ۔آسٹریلیا کیلئے آج کا میچ جیتنا بے حد ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبان اور گراپ ’’اے ‘‘ میں شامل انگلینڈ آج برمنگھم کرکٹ گراﺅنڈ میں روایتی حریف آسڑیلیا کے مد مقابل ہو گی ، دونوں ٹیمیں اپنا تیسرا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بجکر 30منٹ پر شروع ہو گا۔

آسٹریلیا سے متعلق اہم بات یہ ہے کہ اس نے اب تک دو میچ کھیلے جو بارش کی نظر ہو گئے ، پوائنٹس ٹیبل پر اس کے 2پوائنٹ ہیں جبکہ انگلینڈ اپنے دونوں میچ جیت کر گروپ میں 4پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بنگلہ دیش کے 3پوائنٹ ہیں جس نے گزشتہ رات نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا ۔اگر آسٹریلیا آج کا میچ ہار گئی تو یہ بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں