مرلی دھرن کیلئے ایک اور اعزاز ، آئی سی سی کے ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا

مرلی دھرن کیلئے ایک اور اعزاز ، آئی سی سی کے ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا
مرلی دھرن کیلئے ایک اور اعزاز ، آئی سی سی کے ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین سری لنکن بالر مرلی دھرن کو ایک اور اعزاز مل گیا جنہیں آئی سی سی کے ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے ۔مرلی دھرن سری لنکا کی جانب سے پہلے کرکٹر ہیں جنہیں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں 800وکٹیں حاصل کرنے والے سابق سری لنکن ٹیسٹ بالر مرلی دھرن کو آئی سی سی کی جانب سے ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے ، انہیں یہ اعزاز 2روز قبل بھارت اور سری لنکا کے رمیان میچ کی اننگز میں وقفے کے دوران دیا گیا ۔
مرلی دھرن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 800 وکٹیں حاصل کیں۔ مرلی دھرن ایک روزہ میچوں میں بھی کامیاب ترین باو¿لر تھے اور انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 534 وکٹیں حاصل کیں۔لندن میں تقریب کے دوران آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹوو ڈیوڈ رچرڈسن نے انہیں ایک اعزازی کیپ دی۔
اس موقع پر مرلی دھرن کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے انتہائی فخر اور اعزاز کی بات ہے اور خاص کر آئی سی سی کی جانب سے جو کہ کسی بھی کرکٹر کی سب سے بڑی خواہش ہو سکتی ہے۔ میں آئی سی سی کا اس موقع پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور میں اسی زندگی بھر نہیں بھولوں گا۔
یاد رہے مرلی دھرن نے 1993 ءسے 2011 ء تک  سری لنکا کی جانب سے 133 ٹیسٹ اور 350 ایک روزہ میچ کھیلے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 67 بار ایک ہی میچ میں پانچ وکٹیں اور 22 مرتبہ 10 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ سری لنکا کی اس ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے ارجونہ رانا ٹنگا کی قیادت میں 1996 ءمیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈ کپ جیتا تھا۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -