جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان بڑے ٹاکرے سے قبل اے بی ڈی ویلیئر کے حوالے سے بری خبر آگئی

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان بڑے ٹاکرے سے قبل اے بی ڈی ویلیئر کے حوالے سے ...
جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان بڑے ٹاکرے سے قبل اے بی ڈی ویلیئر کے حوالے سے بری خبر آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقہ کے کپتان اور اہم ترین بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کی انجری کے باعث بھارت کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ۔جنوبی افریقی بورڈ نے بھارت کے خلاف بڑے میچ سے قبل پروٹیز کپتان کا فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ،صحت مند ثابت نہ ہوئے تو اہم میچ میں شرکت مشکوک ہو جائے گی ۔ ایک نجی کرکٹ نیوز ویب سائٹ میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے مایہ ناز بلے باز اور کپتان اے بی ڈویلیرز ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے باعث بھارت کیخلاف اہم مقابلے میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ نے صورتحال کے پیش نظر اے بی ڈی ویلیرز کا فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ہی بھارت کیخلاف میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ ہو سکے گا۔

جنوبی افریقا کے کوچ رسل ڈومنگو پرامید ہیں کہ ڈی ویلیرز بھارت کیخلاف بڑے میچ میں ضرور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ اتوار کو بھارت کیخلاف بڑے معرکے میں اے بی ڈی ویلیرز ضرور بڑی پرفارمنس دیں گے کیونکہ ٹیم کو جب بھی ان کی ضرورت پیش آتی ہے، وہ ضرور اپنا رول ادا کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ اے بی ڈی ویلیرز چیمپئنز ٹرافی میں ابھی تک کوئی بڑا کارنامہ سرانجام دینے میں ناکام رہے ہیں۔ پاکستان کیخلاف میچ میں وہ اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے تھے۔جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان اتوار کو کھیلے جانا والا میچ اس ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا کھیل تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ اس اہم میچ کے نتائج سے ہی فیصلہ ہو گا کہ کون سی ٹیم آگے بڑھتی ہے اور کون سی ٹیم واپسی کا ٹکٹ کٹواتی ہے۔ یہ اہم میچ اوول کرٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا جہاں اب تک بڑا سکور بنا ہے۔ اسی گراونڈ میں سری لنکن ٹیم نے 322 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف عبور کر کے انڈین ٹیم کو شکست دی تھی۔

مزید خبریں :فہد مصطفی کے پروگرام کے ذریعے کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں پر چھا جانے والی یہ لڑکی کون ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

مزید : کھیل