بھارتی ریاست اتر ا کھنڈ میں زائرین کو لیجانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

بھارتی ریاست اتر ا کھنڈ میں زائرین کو لیجانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
بھارتی ریاست اتر ا کھنڈ میں زائرین کو لیجانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں زائرین کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے انجینئر ہلاک جبکہ 2پائلٹ زخمی ہو گئے ۔

”ڈی این اے “ کے مطابق ریاست اتراکھنڈ میں بدریناتھ کے مزار پرسے زائرین کو لیکر جانے والا ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ ہو گیا ، حادثے میں انجینئر ہلاک جبکہ دونوں پائلٹ زخمی ہو گئے تاہم ہیلی کاپٹر میں موجود پانچ زائرین محفوظ رہے ۔حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

سول ایوی ایشن کے افسر نے انجینئر کی ہلاکت کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹ زخمی ہیں ۔ انجینئر کی ہلاکت ہیلی کاپٹر گرتے وقت پروں کیساتھ ٹکرانے سے ہوئی ۔ ہیلی کاپٹر ممبئی کی پرائیویٹ آپریٹر کرسٹل ایوی ایشن کی ملکیت تھا جسے 7بجکر 45منٹ پر اڑان بھرنے کے فوری بعد حادثہ پیش آیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر زائرین کو لے کر بدریناتھ سے ہریدوار جا رہا تھا ، حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم تحقیقات جاری ہیں اور زخمی پائلٹس سے بھی معلومات حاصل کی جا ئیں گی ۔

مزید : بین الاقوامی