مطب کی غیر قانونی فیسیں بڑھانے پر پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

مطب کی غیر قانونی فیسیں بڑھانے پر پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے خلاف قانونی چارہ ...
 مطب کی غیر قانونی فیسیں بڑھانے پر پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

  

لاہور (مشرف زیدی سے) پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے مطب اور ہومیو کلینک کی لائسنس فیس کی غیر قانونی طور پر 5000 روپے کی وصولی شروع کردی ہے۔ فیصلے کے خلاف تمام طبی تنظیموں نے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاق اطباءپاکستان کے جنرل سیکرٹری حکیم افتخار مبین عرشی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیئرمین کو لیگل نوٹس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اطباءکے نمائندہ وفد اور PHCC کے درمیان طویل غور و فکر ‘ بحث مباحثہ اور مشاورت کے بعد جن امور پر فیصلہ ہوا ان میں یہ نقطہ بھی شامل تھا کہ حکیم کے مطب کی لائسنس فیس کسی صورت 2000 روپے سے زائد نہ ہو گی۔ لیکن دیگر کئی مفاہمتی نقاط کی طرح اس اہم فیصلہ کو بھی سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔ اور خلاف وعدہ ‘ غیر اخلاقی اور غیر قانونی طور پر مطب کی فیس 5000روپے وصول کرنا شروع کردی گئی۔

اتنی زیادہ فیس سے زیادہ تر اطباءلائسنس کے حصول سے محروم رہیں گے جس سے PHCکو بحیثیت مجموعی مالی نقصان بھی ہوگااور مشاورتی عمل بھی بے اعتمادی کا شکار ہوگا۔ جس سے عطائیت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ حکیم افتخار مبین عرشی نے مزید کہا کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو عید کے بعد اطباء کی تمام تنظیموں کی طرف سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے حال ہی میں مطب کلینک اور ہسپتال کی مختلف کیٹگریز کے لئے لائسنس فیس کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق اس کیٹیگری کے مطابق ہوگا۔

حکیم مطب 5000

ہومیو پیتھک کلینک 5000

ایم سی ایچ سی / سی ایم ڈبلیو ایس / نرسنگ/ میٹرنٹی ہوم 5000

فیملی فزیشن / سنگل مین (جی بی ایس) کلینک 5000

سنگل سپیشلٹی کلینک 10000

پولی کلینک 15000

ڈینٹل کلینک (سنگل چیئر) 5000

ڈینل کلینک (ملٹی چیئرز) 20000

ڈائیگنوسٹک لیبارٹریز

پتھالوجی لیب انکلوڈنگ سٹیٹک لیب 10000

مین لیب ہیونگ کولیکشن سنٹرز 15000

پتھالوجی لیب + امیجنگ سنٹر 20000

کولیکشن سنٹر 5000

ایکسرے / امیجنگ سنٹر 10000

پتھالوجی لیب / امیجنگ سنٹر ہیونگ سی ٹی سکین/ ایم آر آئی/ اینگیو/ اور ایڈوانسڈ فسیلیٹز 25000

کاسمیٹک سرجری/ ہیئر ٹرانسپلانٹ/ لیپوسکشن سنٹرز 25000

مزید : لاہور