روس پاک بھارت کشیدگی کم کرانے پر تیار، پاکستان کو فوجی ہیلی کاپٹر اور جدید اسلحہ دینے کا اعلان

روس پاک بھارت کشیدگی کم کرانے پر تیار، پاکستان کو فوجی ہیلی کاپٹر اور جدید ...
روس پاک بھارت کشیدگی کم کرانے پر تیار، پاکستان کو فوجی ہیلی کاپٹر اور جدید اسلحہ دینے کا اعلان

  

آستانہ (ویب ڈیسک) روس اور پاکستان دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر متفق ہوگئے، روس پاکستان کو جدید ترین فوجی ہیلی کاپٹر کے ساتھ ساتھ جدید فوجی ساز وسامان بھی فراہم کرے گا جو انسداد دہشتگردی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ یہ اتفاق رائے قازقستان کے شہر آستانہ میں وزیراعظم نواز شریف اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق روسی صدر نے بھارت اور پاکستان کے درمیان موجود کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے مصالحتی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے بہت سراہا، روس اور پاکستان مستقبل میں مشترکہ فوجی مشقیں جاری رکھنے پر بھی متفق ہوگئے۔ اسلام آباد میں تعینات روس کے سفیر الیکزے ڈی ڈوو نے بتایا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوگئے، ماضی میں ہمارے تعلقات اتار چڑھاﺅ کا شکار رہے تاہم ابھی تعلقات بہت مثالی ہیں۔

بھارتی ریاست اتر ا کھنڈ میں زائرین کو لیجانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

پاک روس گیس پائپ لائن منصوبے کو وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے گا، وزیراعظم نواز شریف اور روس کے صدر کے درمیان ملاقات ایک اہم پیشرفت ہے، روس اور پاکستان دفاعی، توانائی، فوجی تربیت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔

مزید : بین الاقوامی